پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو دوبارہ کابینہ کے ماتحت کر دیا گیا

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو وزارت کے ماتحت کی بجائے دوبارہ کابینہ کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ بڑی کوششوں سے اتھارٹی وزارت کے ماتحت آئی تھی مگر دوبارہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسے کابینہ کے ماتحت کیا جائے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو وزارت کے ماتحت کی بجائے دوبارہ کابینہ کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ بڑی کوششوں سے اتھارٹی وزارت کے ماتحت آئی تھی مگر دوبارہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسے کابینہ کے ماتحت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اتھارٹی کابینہ کے ماتحت بھی اپنی سرگرمیاں غیر جانبدارانہ اور فعال انداز میں پہلے سے زیادہ مستعدی کے ساتھ انجام دے گی۔

Leave a Reply