کولمبو ۔9فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر سلمان مرزا نے کہا ہے کہ کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ٹیم بھرپور تیاری اور مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔کولمبو ایس ایس سی (سنہالی )سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے نتائج کو پیچھے چھوڑ کر ٹیم کی تمام تر توجہ موجودہ میچز پر …
پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2026 میں ہر چیلنج کے لیے تیارہے، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، سلمان مرزا

مزید خبریں
کولمبو ۔9فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر سلمان مرزا نے کہا ہے کہ کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ٹیم بھرپور تیاری اور مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔کولمبو ایس ایس سی (سنہالی )سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے نتائج کو پیچھے چھوڑ کر ٹیم کی تمام تر توجہ موجودہ میچز پر مرکوز ہے اور ہدف بہتر کارکردگی کے ذریعے کامیابی حاصل کرنا ہے۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024ء کے میچز اب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں اور اب ٹیم آگے دیکھ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم اچھا پرفارم کریں اور کل کے میچ میں کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے خلاف پاکستان کا لائٹس میں پہلا میچ ہوگا ، اس لیے کنڈیشنز کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم رات کے میچز میں فاسٹ بائولرز کو عام طور پر مدد ملتی ہے، ہم پہلے بھی لائٹس میں کھیل چکے ہیں تو ہمیں امریکہ کے خلاف کھیلتے ہوئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن اصل صورتحال میچ کے آغاز پر ہی واضح ہوگی۔فاسٹ بائولر نے اس موقع پر واضح کیا کہ کسی کھلاڑی کی جگہ مستقل نہیں ہوتی بلکہ کنڈیشنز کے مطابق ہی پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ٹی ٹونٹی کرکٹ کی غیر متوقع نوعیت پر بات کرتے ہوئے سلمان مرزا نے کہا کہ اس فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔ورلڈ کپ میں اب تک ہونے والے مقابلے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں چھوٹی یا بڑی ٹیم کا فرق ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہوتا ہے ۔
بھارت کے خلاف ممکنہ میچ سے متعلق سوال پر سلمان مرزا نے بتایا کہ اس حوالے سے حکومت نے کھیلنے سے منع کیا ہے اور پاکستان ٹیم حکومت کے فیصلے کے مطابق ہی عمل کرے گی۔سلمان مرزا نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کھیلنا ایک خواب ہوتا ہے اور جب یہ خواب پورا ہوتا ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے اور یہ احساس ہوتا ہے کہ اللہ تعالی نے محنت کا صلہ دے دیا۔








