پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ویتنام میں شیڈول ورلڈ جونیئر پری کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے گرلز ٹیم کا انتخاب کر لیا

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے ورلڈ جونیئر مقابلوں کے انڈر-14 پری کوالیفائنگ گرلز ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 23 سے 28 فروری 2026ء تک ویتنام میں منعقد ہوگا۔ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 19 سے 21 جنوری 2026ء تک پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کیے گئے۔ قومی رینکنگ کی بنیاد پر کل 9 گرلز …

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے ورلڈ جونیئر مقابلوں کے انڈر-14 پری کوالیفائنگ گرلز ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 23 سے 28 فروری 2026ء تک ویتنام میں منعقد ہوگا۔ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 19 سے 21 جنوری 2026ء تک پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کیے گئے۔

قومی رینکنگ کی بنیاد پر کل 9 گرلز کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لیے بلایا گیا تھا تاہم ہاجرہ سہیل کو گزشتہ سال ان کی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر ٹرائلز سے استثنیٰ دیا گیا۔ٹرائلز کے اختتام کے بعد ویتنام میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ہاجرہ سہیل،ایمن ریحان،خدیجہ خلیل، عشاء ربی (ریزرو کھلاڑی) کا انتخاب کیا گیا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل نے منتخب ہونے والی تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے اور آنے والے ایونٹ کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔