پاکستان پائیدار ترقی کے سلسلہ میں 90 فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرنے میں مصروف عمل ممالک میں شامل ہے ، روزینہ عالم خان

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن (این سی ایچ ڈی) اورسابق سینیٹر روزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک کی صف میں شامل ہے جو عالمی برادری کے ہمراہ پائیدار ترقی کے 90 فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرنے میں مصروف عمل ہےں لیکن اہداف کا حصول مشکل دکھائی دیتا ہے۔ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی یونیسکو …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن (این سی ایچ ڈی) اورسابق سینیٹر روزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک کی صف میں شامل ہے جو عالمی برادری کے ہمراہ پائیدار ترقی کے 90 فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرنے میں مصروف عمل ہےں لیکن اہداف کا حصول مشکل دکھائی دیتا ہے۔ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی یونیسکو کے تعاون سے وفاقی وزارت تعلیم اور فنی و پیشہ ورانہ تربیت کی سر براہی میں ایک قابل عمل نیشنل ایکشن پلان کی تدوین پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے ملک میں 90 فیصد خواندگی کے حصول کو 2025 تک ممکن بنایا جا سکے گا۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن روزینہ عالم خان نے این سی ایچ ڈی کمیشن کے 47 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس نیشنل ایکشن پلان کی مدد سے صوبائی حکام تعلیمی پالیسی کے مقرر کردہ اہداف کے لئے صوبائی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ اس اجلاس میں بلوچستان کی روشن خورشید بھروچہ، خیبرپختونخوا سے صبا گل خٹک، سندھ سے ڈاکٹر سونو کھنگرانی، پنجاب کے ڈاکٹر مبشر بھٹی اور وزارت تعلیم اور فنانس کے نمائندگان کے علاوہ این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل مشتاق احمد نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم عام کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے علاوہ ازیں پاکستان عالمی برادری کے پائیدار ترقی کے اہداف کا دستخط دہندہ ہے لیکن خواندگی کی صورتحال ابھی بھی تشویشناک ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ کمیشن نے وژن 2025 کے اہداف میں تعلیمی اہداف بھی مقرر کئے ہیں۔

Leave a Reply