کوئٹہ۔ 12 جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ربانی کاکڑ نے وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ترجمان پیپلزپارٹی کے بیان کے مطابق ملاقات میں تنظیمی امور، بلوچستان میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانے اور صوبے بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید متحرک کرنے سے …
پاکستان پیپلز پارٹی نےہمیشہ جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی،صوبائی وزیر زراعت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 12 جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ربانی کاکڑ نے وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ترجمان پیپلزپارٹی کے بیان کے مطابق ملاقات میں تنظیمی امور، بلوچستان میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانے اور صوبے بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید متحرک کرنے سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کو نچلی سطح تک منظم کر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کی ہدایات کے مطابق بلوچستان میں پارٹی کو مزید مضبوط اور منظم بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔








