پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے اور ہمیں عوامی رسپانس بھی بہت اچھا مل رہا ہے، امید ہے انتخابات میں بھی بہتر نتائج دیں گے اور بی بی شہید کے وعدے کی تکمیل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی ٹی وی …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے اور ہمیں عوامی رسپانس بھی بہت اچھا مل رہا ہے، امید ہے انتخابات میں بھی بہتر نتائج دیں گے اور بی بی شہید کے وعدے کی تکمیل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کیے اور مجھے یقین ہے کہ لوگ آج بھی شہید زوالفقار علی بھٹو کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو چاہتے ہیں۔