پاکستان کااقتصادی مستقبل تابناک،مراکش صنعت و تجارت کے مختلف شعبوں میں اس سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، مراکش کے سفیر محمد کرمون کی اکانومی واچ کے عہدیداران سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا ہے کہ پاکستان ایک انتہائی اہم ملک ہے جس کااقتصادی مستقبل بہت تابناک ہے،مراکش صنعت و تجارت کے مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،دونوں ممالک کی حکومتوں کے علاوہ کاروباری برادری بھی تجارت میں اضافے کے لئے کوششیں کرے جنھیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ وہ منگل …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا ہے کہ پاکستان ایک انتہائی اہم ملک ہے جس کااقتصادی مستقبل بہت تابناک ہے،مراکش صنعت و تجارت کے مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،دونوں ممالک کی حکومتوں کے علاوہ کاروباری برادری بھی تجارت میں اضافے کے لئے کوششیں کرے جنھیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ وہ منگل کو یہاں اکانومی واچ کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ مراکش کے سفیر نے کہا کہ ان کے ملک میں سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ سیاح آتے ہیں اور پاکستان سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لئے ان کے تجربے سے استفادہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مراکش خام پٹرولیم، ٹیکسٹائل، کپڑا، ٹیلی مواصلات کا سامان ، گیس، بجلی اور ٹرانسمیٹراور پلاسٹک وغیرہ درآمد کرتا ہے جبکہ برقی آلات، غیر نامیاتی کیمیکل، خام معدنیات، کھاد، پٹرولیم، پھل، سبزیاں اور پلاسٹک برآمد کیے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر مراکش کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں،دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور اطلاعات کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے

مزید خبریں

Leave a Reply