اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے آسیان کیساتھ رابطے مزید گہرے اور مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو جکارتہ میں آسیان۔پاکستان مشترکہ سیکٹورل کوآپریشن کمیٹی(اے پی جے ایس سی سی) کے چھٹے اجلاس کے موقع پر پایا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ امور امتیاز …
پاکستان کا آسیان کیساتھ رابطے مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے آسیان کیساتھ رابطے مزید گہرے اور مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو جکارتہ میں آسیان۔پاکستان مشترکہ سیکٹورل کوآپریشن کمیٹی(اے پی جے ایس سی سی) کے چھٹے اجلاس کے موقع پر پایا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ امور امتیاز احمد اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل آسیان ہیروبالان وی پی نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔جکارتہ مین پاکستان کے سفیر اور وزارت تجارت،صنعت و پیداوار بھی پاکستانی وفد میں شامل تھے۔ دونوں فریقوں نے تجارت،صنعت،سرمایہ کاری،سائنس و ٹیکنالوجی،سیاحت اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون پر مبنی سرگرمیوں سمیت آسیان۔ پاکستان سیکٹورل ڈائیلاگ تعلقات پر نظر ثانی کی۔ پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ انکا ملک آسیان کیساتھ روابط کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے آسیان کا مکمل ڈائیلاگ پارٹنرشپ دینے کیلئے پاکستان کی درخواست کا اعادہ کیا۔پاکستانی وفد نے اجلاس کو موجودہ حکومت کی اقتصادی کامیابیوں اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کامیاب آپریشنز کے بارے میں بریف کیا۔آسیان وفد نے قریبی تعاون کی غرض سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا آسیان کا اگلا سربراہ اجلاس رواں ماہ 10نومبر سے فلپائن میں شروع ہوگا۔








