پاکستان کا اس حوالے سے مﺅقف واضح ، ٹھو س اور غیر متزلزل ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 8ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان کے واضح ، ٹھوس اور غیر متزلزل مﺅقف کو سراہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پاکستان کی نومنتخب …

سرینگر ۔ 8ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان کے واضح ، ٹھوس اور غیر متزلزل مﺅقف کو سراہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پاکستان کی نومنتخب حکومت کے ساتھ کشمیریوں کی توقعات اور امیدوںکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے ایک فریق ہونے کی حیثیت سے پاکستان پر یہ اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے