اقوام متحدہ ۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کہا ہے کہ کیریبین ملک ہیٹی کے مستقبل کا دارومدار اس کی قیادت کے "فیصلہ کن انتخاب" اور عالمی و علاقائی یکجہتی پر ہے کیونکہ ملک میں گینگ گروہوں کا کنٹرول تیزی سے بڑھ رہا ہے۔پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ ہیٹی سیاسی عدم استحکام، سکیورٹی چیلنجز، انسانی ہمدردی کے مسائل، حکمرانی …
پاکستان کا اقوام متحدہ میں ہیٹی کے بحران کے حل کے لیےقیادت اور عالمی حمایت پر زور

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کہا ہے کہ کیریبین ملک ہیٹی کے مستقبل کا دارومدار اس کی قیادت کے "فیصلہ کن انتخاب” اور عالمی و علاقائی یکجہتی پر ہے کیونکہ ملک میں گینگ گروہوں کا کنٹرول تیزی سے بڑھ رہا ہے۔پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ ہیٹی سیاسی عدم استحکام، سکیورٹی چیلنجز، انسانی ہمدردی کے مسائل، حکمرانی کے بحران اور سماجی و اقتصادی زوال کے گہرے بحرانوں کا شکار ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ سیاسی عبوری مدت 7 فروری کو ختم ہونے والی ہے، اس لیے تمام متعلقہ فریقوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ سیاسی مفادات ملک کی استحکام کی کوششوں پر حاوی نہ ہوں۔اپنے خطاب میں عثمان جدون نے کہا کہ اس اہم موقع پر کیے جانے والے فیصلے انتہائی دانشمندی سے کیے جائیں تاکہ آئندہ نسلوں کو عدم استحکام اور محرومیوں سے بچایا جا سکے۔پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے ہیٹی میں انتخابات کرانے اور منتخب نمائندوں کو اقتدار منتقل کرنے کی امید ظاہر کی۔
انہوں نے ملک میں جاری گینگ تشدد اور اس کے طویل المدتی سماجی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور بچوں کی بھرتی اور استحصال کی شدید مذمت کی۔عثمان جدون نے کہا کہ ہیٹی کے دیرپا استحکام کے لیے ایک مکمل، ہیٹی قیادت میں چلنے والا اور ملک کی ملکیت والا عمل ضروری ہے، جبکہ بین الاقوامی مدد اس عمل کی معاونت کے لیے ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی امداد کو ہیٹی کی ضروریات کے مطابق ریاستی صلاحیتوں کی تعمیر پر مرکوز اور مربوط ہونا چاہیے۔








