اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے گزشتہ رات ایران کے علاقے سیستان بلوچستان میں ایک واقعہ میں کئی ایرانی بارڈر گارڈز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے جمعرات کو پاکستان میں ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران پاکستان کی طرف سے ایران کی حکومت، عوام اور بالخصوص غمزدہ خاندانوں کیلئے یہ پیغام دیا۔ …
پاکستان کا ایران کے علاقے سیستان بلوچستان میں ایرانی بارڈر گارڈز کی ہلاکت پر اظہار افسوس
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے گزشتہ رات ایران کے علاقے سیستان بلوچستان میں ایک واقعہ میں کئی ایرانی بارڈر گارڈز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے جمعرات کو پاکستان میں ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران پاکستان کی طرف سے ایران کی حکومت، عوام اور بالخصوص غمزدہ خاندانوں کیلئے یہ پیغام دیا۔ پاکستان نے سرحد کے قریب تعاون اور سیکورٹی میں اضافے پر ایرانی حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔









