اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے چیری کوٹ اور نیزہ پیر سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ گذشتہ روز چیری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں ٹروتی …
پاکستان کا ایل او سی پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج‘
اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے چیری کوٹ اور نیزہ پیر سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ گذشتہ روز چیری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں ٹروتی گاﺅں کی رہائشی رشیدہ بیگم اور نیزہ پیر کے رہائشی محمد حنیف نامی دو شہری شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) نے جمعہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبہ کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے









