اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):پاکستان نے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کیلئے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بابا گرو نانک …
پاکستان کا بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کیلئے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):پاکستان نے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کیلئے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بابا گرو نانک کا محبت اور ہم آہنگی کا پیغام آفاقی اور لازوال ہے، یہ تعلیمات مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی پاکستان کی کوششوں کو تقویت دیتی ہیں۔








