پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور اس فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (سارک و جنوبی ایشیائ) نے جمعرات کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور اس فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (سارک و جنوبی ایشیائ) نے جمعرات کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارت کی جانب سے19 جولائی کو نکیال اورنیزہ پیر سیکٹرز میںایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری نکیال اور دوسرا نیزہ پیر سیکٹر میں شہید جبکہ پانچ شہری زخمی ہوئے۔

Leave a Reply