پاکستان کا تجارتی خسارہ جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 19.20 ارب ڈالر ریکارڈ

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان کا تجارتی خسارہ جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 19.20 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم 19.20 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.27 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.6 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر میں تجارتی خسارہ …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان کا تجارتی خسارہ جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 19.20 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم 19.20 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.27 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.6 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر میں تجارتی خسارہ 3.705 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو نومبر کے 2.886 ارب ڈالر کے مقابلے میں 28.4 فیصد اور دسمبر 2024ء کے 2.993 ارب ڈالر کے مقابلے میں 23.8 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 15.184 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16.63 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.7 فیصد کم ہے۔

دسمبر میں ملکی برآمدات کا حجم 2.31 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو نومبر کے 2.42 ارب ڈالر کے مقابلے میں 4.3 فیصد اور دسمبر 2024ء کے 2.911 ارب ڈالر کے مقابلے میں 20.4 فیصد کم ہے۔ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کا درآمدی بل 34.38 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30.90 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر میں درآمدات پر 6.022 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو نومبر کے 5.30 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13.5 فیصد اور دسمبر 2024ء کے 5.90 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔

مزید خبریں