پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم ،جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی،پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلاجدید ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا،پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلاجدید ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا،ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل …

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی،پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلاجدید ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا،پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلاجدید ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا،ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا، جدید سیٹلائٹ ، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنے اورفضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا، جدید ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سپارکو کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے ۔

سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان کے مطابق یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا، برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے ، پاکستان کا یہ قدم قدرتی وسائل کےموثر استعمال کی راہ ہموار کرے گا ۔ چیئرمین سپارکو نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی پالیسی سازوں اور محققین کو بروقت اور شواہد پر مبنی فیصلے کرنے میں معاون ثابت ہوگی،سپارکو جیسے قومی ادارے ملکی مفاد اور عالمی معیار کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں خلائی ٹیکنالوجی کا ایک مضبوط مرکز بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔