اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے کیونکہ اسکی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے دفاع کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستانی مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں میں مذید بہتری کے لیے روسی افواج کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں کیں،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور حکومت میں روس کے ساتھ پاکستان کے …
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ، مسلح افواج اپنے مادر وطن کے دفاع کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے کیونکہ اسکی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے دفاع کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستانی مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں میں مذید بہتری کے لیے روسی افواج کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں کیں،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور حکومت میں روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مذید مستحکم بنایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہا ہے اور قربانیاں بھی دے رہا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد شروع کیا اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا۔ ہم نے ملک میں امن بحال کیا اور دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو نکال باہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام فیصلے اپنے علاقائی شراکت داروں سے مشاورت کر کے کرے گا۔بھارت علاقائی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا ہے لیکن پاکستانی مسلح افواج بھی اس کا منہ توڑ جواب دیتی ہیں۔








