اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے، طالب علموں کو ملک کی ترقی کے لئے محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ …
پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے، طالب علموں کو ملک کی ترقی کے لئے محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں، پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے۔ صدر پاکستان نے طلباء کو ملک کی ترقی کے لئے محنت اور لگن کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سچائی اور نرم مزاجی جیسے اوصاف کو اپنائیں۔








