پاکستان کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقہ میں لوگوں کو بھارتی حکام کے مختلف جابرانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ممتاز کشمیری رہنما شبیر احمد …

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقہ میں لوگوں کو بھارتی حکام کے مختلف جابرانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ممتاز کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ جن کی حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، کو ضمانت دینے سے ایک بار پھر انکار کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دو ہفتے قبل قابض حکام نے من مانی طور پر فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام 215 نجی سکولوں کو اپنے قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زبردستی اقدامات بھارتی حکام کے سنگین طرز عمل کا واضح مظہر ہیں۔ ترجمان نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کا احترام کریں اور انہیں ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت فراہم کریں جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شبیر احمد شاہ اور دیگر ہزاروں کشمیری سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے۔

مزید خبریں