اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے نیپال میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نیپالی عوام کی استقامت ایک ایسے مستقبل کی تشکیل …
پاکستان کا نیپال میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے نیپال میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نیپالی عوام کی استقامت ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کرے گی جو ہم آہنگی اور نئی امید کی علامت ہو۔








