پاکستان کا 2200کلومیٹر تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے پہلے ابابیل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے پہلے ابابیل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔یہ میزائل 2200کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ میزائل کیثر الجہتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کی تکنیکی اور مختلف سسٹم کا …

راولپنڈی۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے پہلے ابابیل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔یہ میزائل 2200کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ میزائل کیثر الجہتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کی تکنیکی اور مختلف سسٹم کا جائزہ لینا تھا۔ ابابیل ایٹمی وار ہیڈ لیجانے اور مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور موثر انداز میں دشمن کے ریڈارز کو شکست دیکر اپنے ہدف کو انتہائی ٹھیک نشانہ بناتا ہے۔ ابابیل میزائل کا مقصد خطے میں بڑھتے ہوئے بیلسٹک میزائل ڈیفینس کے ماحول میں پاکستان کی نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔ ابابیل بیلسٹک میزائل سے ملکی دفاع مزید نا قابل تسخیر ہوگا۔

Leave a Reply