پاکستان کرغیزستان کیساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،طارق فاطمی

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کرغزستان کیساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے کرغزستان کے وزیر اقتصادیات آرزی بیک کوژوشیف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کوان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کرغزستان کیساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے کرغزستان کے وزیر اقتصادیات آرزی بیک کوژوشیف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کوان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے کرغز وزیر کو علاقائی رابطوں کے ذریعے خوشحالی کو فروغ دینے کے حکومتی وژن سے آگاہ کیا۔طارق فاطمی نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے علاقائی رابطوں کے مختلف منصوبے شروع کر رکھے ہیں،جس سے خطے میں شرح نمو اور ترقی میں بہتری آئیگی۔کرغزستان کے وزیر نے رابطوں کو فروغ دینے سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کی اقتصادی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے اپنے دورے کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرغزستان ،پاکستان کو وسطی ایشیاءکیساتھ منسلک کرنے والے انفرا سٹرکچر کے ان منصوبوں سے فاہدہ اٹھانا چاہتا ہے۔اس موقع پر چیئر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پاکستان کو وسطی ایشیاءسے منسلک کرنے والے مختلف منصوبوں کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply