لاہور۔14 دسمبر(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل اگلے سال 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں کھیلی جائیگی ۔ لیگ کا فائنل میچ 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں چھ ٹیمیں لاہور قلندر، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور چھٹی ٹیم ( …
پاکستان کرکٹ بوڑڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ 4 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔14 دسمبر(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل اگلے سال 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں کھیلی جائیگی ۔ لیگ کا فائنل میچ 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں چھ ٹیمیں لاہور قلندر، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور چھٹی ٹیم ( سابقہ ملتان سلطانز) حصہ لیں گی۔ لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔ اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔ جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مابین دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لاہور میں تین میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مابین ہوگا، پاکستان میں کھیلے جانے والے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔ شیدول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کے ساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلر لاہور قلندر کی طرف سے اور آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ چھٹی ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے، ان تین کھلاڑیوں سمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں کھیلیں گے، پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے والے دیگر 16کھلاڑیوں میں فواد احمد، قاسم احمد، کورے اینڈرسن، لان بیل، ڈان کرسٹین، بین ڈنگ، لورے ایونز، سندیپ، وین پامل، سکندر رضا، وقار سلام خیل اور فل سالٹ شامل ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مزید دروازے کھول دے گی۔ دنیا کو واضح پیغام ملے گا کہ پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کا مرحلہ 19دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ چھٹی ٹیم کی نیلامی کےلئے فارم 14دسمبر تک دستیاب ہوگا جبکہ اسے 19دسمبر تک جمع کروانا ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کےلئے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کےلئے پیشکشں پہلے ہی طلب کرلی گئیں تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ‘ملتان سلطان’ 52 کروڑ میں فروخت ہوئی تھی، اس سال ڈرافٹ سے قبل پی سی بی کو بینک گارنٹی اور فرنچائز فیس نہ دینے کے باعث مالکانہ حقوق سے دست بردار ہو گئی تھی۔








