پاکستان کرکٹ کے قومی ہیروز اور نامور کرکٹرز وقار یونس، راشد لطیف اور عبدالرزاق کا میڈیا سینٹر کا دورہ

کراچی ۔ یکم اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ کے قومی ہیروز اور نامور کرکٹرز وقار یونس، راشد لطیف اور عبدالرزاق نے اتوار کو میڈیا سینٹر کا دورہ کیا۔ وہ اپنے دورے کے دوران صحافیوں میں گھل مل گئے اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم پاکستان …

کراچی ۔ یکم اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ کے قومی ہیروز اور نامور کرکٹرز وقار یونس، راشد لطیف اور عبدالرزاق نے اتوار کو میڈیا سینٹر کا دورہ کیا۔ وہ اپنے دورے کے دوران صحافیوں میں گھل مل گئے اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے اور کراچی میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل اور معاشی حب ہے، یہاں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا انعقاد پی سی بی کا بہت بڑا اقدام ہے جس سے کراچی کے شہریوں اور شائقین کرکٹ میں بہت زیادہ خوشی پائی جاتی ہے۔