اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان کسی تاخیرکے بغیرآئی ایم ایف کے جائزہ کے حوالہ سے کام کوجلد مکمل کرنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ قریبی کام کررہاہے اور فنانشل ٹائمزکے آرٹیکل میں دیا گیاتاثر بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہے۔ ہفتہ کویہاں وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان پروگرام کے حوالہ سے فنانشل …
پاکستان کسی تاخیرکے بغیرآئی ایم ایف کے جائزہ کے حوالہ سے کام کوجلد مکمل کرنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ قریبی کام کررہاہے ، ترجمان وزات خزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان کسی تاخیرکے بغیرآئی ایم ایف کے جائزہ کے حوالہ سے کام کوجلد مکمل کرنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ قریبی کام کررہاہے اور فنانشل ٹائمزکے آرٹیکل میں دیا گیاتاثر بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہے۔ ہفتہ کویہاں وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان پروگرام کے حوالہ سے فنانشل ٹائمز کے آرٹیکل میں جوغلط تاثردیاگیا ہے اس کودورکرنا ضروری ہے۔ترجمان نے کہاکہ آرٹیکل میں جوحجت قائم کی گئی ہے اورجو دلیل دی گئی ہے وہ بظاہربعض افراد کی ذاتی رائے سے قائم کی گئی ہے جبکہ حقیقی صورتحال کے بارے میں حکومت سے رائے نہیں لی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ پاکستان کسی تاخیرکے بغیرآئی ایم ایف کے جائزہ کے حوالہ سے کام کوجلد مکمل کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ قریبی کام کررہاہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان مالیاتی استحکام اوراقتصادی اصلاحات کے پروگرام پرعمل درآمد میں مکمل پرعزم ہے۔ترجمان نے فنانشل ٹائمزکے آرٹیکل میں دئیے گئے تاثرکوبے بنیاد اورحقائق کے منافی قراردیا۔








