پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والا نواز شریف آج عدالتوں میں کھڑا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والا نواز شریف آج عدالتوں میں کھڑا ہے، آئندہ انتخابات میں نوازشریف دوبارہ جیتیں گے اور کپتان صاحب پھر گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے، کیپٹن (ر) صفدر اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمدصفدر نے کہا ہے کہ پاکستان مدینہ منورہ کے بعد پہلی اسلامی ریاست اور ایٹمی طاقت ہے اور اسے ایٹمی …

پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والا نواز شریف آج عدالتوں میں کھڑا ہے، آئندہ انتخابات میں نوازشریف دوبارہ جیتیں گے اور کپتان صاحب پھر گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے، کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمدصفدر نے کہا ہے کہ پاکستان مدینہ منورہ کے بعد پہلی اسلامی ریاست اور ایٹمی طاقت ہے اور اسے ایٹمی طاقت بنانے والا نواز شریف آج عدالتوں میں کھڑا ہے، اللہ اسے سرخرو کرے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پاکستان پر اس وقت بہت سے سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں ،اللہ پاکستان کو سلامت رکھے اور اسے اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے، ہماری دعا ہے کہ اللہ اسے تاقیامت کامیاب اور قائم و دائم رکھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان کو عدالت کی کلین چٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، نوازشریف 2018 ءمیں دوبارہ جیتیں گے اور کپتان صاحب پھر گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

Leave a Reply