کراچی۔ 19 نومبر (اے پی پی):پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرگوادر کے علاقے ہلیری اور پیشوگان میں انسداد منشیات کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں چرس، آئس، آفیون اور ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی سی جی نے گوادر کے علاقے ہلیری میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1400 کلوگرام چرس، 105کلوگرام متیھ …
پاکستان کوسٹ گارڈزکی گوادر کے علاقے میں کاروائیاں، منشیات کی بھاری کھیپ برآمد
کراچی۔ 19 نومبر (اے پی پی):پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرگوادر کے علاقے ہلیری اور پیشوگان میں انسداد منشیات کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں چرس، آئس، آفیون اور ہیروئن برآمد کر لی ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی سی جی نے گوادر کے علاقے ہلیری میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1400 کلوگرام چرس، 105کلوگرام متیھ آئس،8 کلو گرام ہیروئن،اور6.5 کلو گرام آفیون برآمد کر لی۔ جبکہ ایک اور کارروئی میں پیشوگان کے ساحلی راستے پسوگیپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 476 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔
پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 134.43 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔









