پاکستان کوکورونا وائرس کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، ہم صفائی ستھرائی کے مناسب انتظام اور اس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ایسے مسائل سے نمٹ سکتے ہیں، ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی اس وقت کورونا وائرس کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، ہم صفائی ستھرائی کے مناسب انتظام اور اس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ایسے مسائل سے نمٹ سکتے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالہ سے اپنے ایک ویڈیو …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی اس وقت کورونا وائرس کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، ہم صفائی ستھرائی کے مناسب انتظام اور اس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ایسے مسائل سے نمٹ سکتے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالہ سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے، ہمیں اس سلسلہ میں صفائی ستھرائی سمیت تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور وزیراعظم کا کلین گرین پروگرام اس حوالہ سے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ امین اسلم نے کہا کہ لوگوں کو اپنی صفائی ستھرائی کے علاوہ ارد گرد کے ماحول کو بھی صاف رکھنے پر توجہ دینی چاہئے، یہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول اور فضاءکو صاف رکھنے کےلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیئں، اس مقصد کےلئے ہر شہری اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔