پاکستان کو اقوام متحدہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ڈاکٹر ملیحہ لودھی

اسلام آباد ۔22اپریل (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ پاکستان بین الاقوامی ادارے کی پالیسی کو کامیاب بنانے کے لئے موثر کردار ادا کر رہا ہے، گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں میں منتخب کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے دورے …

اسلام آباد ۔22اپریل (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ پاکستان بین الاقوامی ادارے کی پالیسی کو کامیاب بنانے کے لئے موثر کردار ادا کر رہا ہے، گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں میں منتخب کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے دورے پر آئے امریکی وار کالج کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 7 مرتبہ سیکورٹی کونسل اور چار دفعہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار امن، استحکام، ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے شعبوں میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔