لاہور۔21جنوری (اے پی پی):چیئر مین پاکستان علما کونسل و وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے نیشنل پیغام پاکستان امن کمیٹی مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان سب کا ہے،اس کو امن اور اعتدال کا گہوارہ بنانے کیلئے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں بشپ آف لاہور ندیم کامران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا …
پاکستان کو امن اوراعتدال کاگہوارہ بنانے کیلئے سب نے ملکر کام کرنا ہے،مولانا طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
لاہور۔21جنوری (اے پی پی):چیئر مین پاکستان علما کونسل و وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے نیشنل پیغام پاکستان امن کمیٹی مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان سب کا ہے،اس کو امن اور اعتدال کا گہوارہ بنانے کیلئے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں بشپ آف لاہور ندیم کامران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام لوگ ایک جسم کی مانند ہیں،یہاں سب کو برابرکے حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن کے پیغام کو عام کرنے سے ہی مسائل حل ہوں گے،ملک میں امن ،محبت اور رواداری کو فروغ دینا ہمارا مقصد ہے، ہم سب نے ملکر پاکستان کو امن اوراعتدال کا گہوارہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس میں پاکستان دفاعی لحاظ سے مضبوط ملک بنا،رواں سال پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرناہے۔
حافظ طاہرمحموداشرفی نے کہا کہ پیغام پاکستان متفقہ دستاویز ہے۔اس موقع پر بشپ آف لاہور ندیم کامران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے،امن و سلامتی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ امن کی شمع کو روشن رکھناہے،پاکستان کودنیا کا بہترین ملک بناناہے۔ندیم کامران نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کرسمس پر بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا جبکہ فیلڈ مارشل کرسمس کے موقع پر راولپنڈی چرچ بھی تشریف لائے۔
ندیم کامران نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے کرسمس تقریبات میں کیک کاٹے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کا مثبت اور حقیقی چہرہ دنیا کو دکھایا ہے۔قبل ازیں مولانا طاہر محمود اشرفی اور بشپ آف لاہور ندیم کامران نے ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔








