سپر پاور افغانستان میں اپنی ناکامی کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور جامع خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، اکرم ذکی اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپر پاور افغانستان میں اپنی ناکامی کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے،ایسا دکھائی …
پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور جامع خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، اکرم ذکی

مزید خبریں
سپر پاور افغانستان میں اپنی ناکامی کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے
پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور جامع خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، اکرم ذکی
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) سابق سیکرٹری خارجہ اکرم ذکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپر پاور افغانستان میں اپنی ناکامی کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے،ایسا دکھائی دیتا ہے کہ واشنگٹن کی بجائے پاکستان سے متعلق امریکی پالیسیاں نئی دہلی میں بن رہی ہیں۔ منگل کو افغانستان و جنوبی ایشیاءسے متعلق صدر ٹرمپ کے پالیسی بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اکرم ذکی نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ سے یہی توقع کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین،روس اور ایران کیساتھ تعلقات مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔عالمی معاملات پر قابو پانے کیلئے قومی اتحاد و استحکام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہ پاکستان کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قومی بحث کرنا چاہیئے۔پاکستان کو مظبوط،مستحکم اور جامع خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے۔








