پاکستان کو نوازشریف کے وژن کے مطابق ناقابل تسخیر بنانے کا سفر ضرور مکمل ہو گا، برجیس طاہر

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن اور مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسیز کی بدولت 2018کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے یکسر مختلف اور خوشحال ہے ،انہوں نے کہا کہ 2013 کی بدامنی ، لوڈشیڈنگ اور معاشی بدحالی کے مقابلے میں آج پاکستان امن و امان ، توانائی اور …

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن اور مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسیز کی بدولت 2018کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے یکسر مختلف اور خوشحال ہے ،انہوں نے کہا کہ 2013 کی بدامنی ، لوڈشیڈنگ اور معاشی بدحالی کے مقابلے میں آج پاکستان امن و امان ، توانائی اور معاشی استحکام کے حوالے سے انتہائی مستحکم ہو چکا ہے اور حکومت کی باقی ماندہ مدت میں پاکستان کو ہر شعبے میں محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق ناقابل تسخیر بنانے کا سفر ضرور مکمل ہو گا۔

Leave a Reply