پاکستان کٹلری اینڈ سٹینلیس یوٹیلیٹیز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن وزیرآبادمیں تربیتی سیمینار

سیالکوٹ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کٹلری اینڈ سٹینلیس یوٹیلیٹیز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن وزیرآباد میں کمپیوٹرایکسپرٹس سیالکوٹ کے تعاون سے علی بابا ڈاٹ کام کے متعلق ایک تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار میں چین سے آئے ہوئےعلی بابا ڈاٹ کام کے چینل مینیجرجرمی وانگ نے شرکاء کو علی بابا ڈاٹ کام کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے جرمی وانگ نے …

سیالکوٹ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کٹلری اینڈ سٹینلیس یوٹیلیٹیز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن وزیرآباد میں کمپیوٹرایکسپرٹس سیالکوٹ کے تعاون سے علی بابا ڈاٹ کام کے متعلق ایک تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار میں چین سے آئے ہوئےعلی بابا ڈاٹ کام کے چینل مینیجرجرمی وانگ نے شرکاء کو علی بابا ڈاٹ کام کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے جرمی وانگ نے شرکاء کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، ای کامرس، کمرشل ایکسپورٹ اور تجارتی میلوں پر بھرپور جدید معلومات فراہم کیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ علی بابا ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان کٹلری اینڈ سٹینلیس یوٹیلیٹیز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن وزیرآباد کی انڈسٹری کے ممبران کی آگاہی اور بزنس ٹریننگ کے لیے ایک جامع سیمینار منعقدکیا گیا ہے تاکہ وزیر آباد کی برادر بزنس انڈسٹری ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بہ بشانہ جدید ترین بزنس ٹولز کی ٹریننگ لے کر نہ صرف اپنی انڈسٹری بلکہ پاکستان کے لیے قیمتی زرممبادلہ کما سکے۔تربیتی سیمینار میں کمپیوٹر ایکسپرٹسس سیالکوٹ کے ڈائریکٹر محمد بشیر بھٹی اور علی بابا ڈاٹ کام کے ماہر ٹرینرز نےآن لائن پورٹلز سامان کی ہول سیل فروخت بارےمفت تربیت فراہم کی ۔

انہوں نے کہا کہ علی بابا ڈاٹ کام پر اپنے بزنس ٹو بزنس ہول سیلز ایکسپورٹ کاروبار کو بڑھانے کے لیے آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں، اگر آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اپنا کاروبار کیسے شروع کرنا ہےیا اس کو کیسے بڑھانا ہے تو آج ہی اپنا اندراج کروائیں اور علی بابا پلیٹ فارم کے بارے میں تفصیل سے جانیں۔ ڈائریکٹر کمپیوٹر ایکسپرٹس نے کہا کہ علی بابا پر بزنس مین کو دنیا کے200سے زائد ممالک سے لیڈز مل رہی ہیں۔

انہوں نے صارفین کو راغب کرنے کے لیے آن لائن کیٹلاگ سٹور فرنٹ کی اہمیت اور علی بابا ڈاٹ کام میں پیش کردہ گلوبل گولڈ سپلائر پیکیجز پر بھی روشنی ڈالی۔ سیمینار میں صنعتکاروں ، ایکسپورٹرز ، تاجر ، اینٹر پرینیورز ،کاروباری نوجوانوں اور بزنس سٹوڈنٹس کی کثیرتعدادشریک تھی۔