لاہور۔12 نومبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈآف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میںمنصوبے پر پیشرفت اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کیلئے ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتیوں کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے …
پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ خطے میں ایک رول ماڈل بنے گا‘شہبازشریف

مزید خبریں
لاہور۔12 نومبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈآف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میںمنصوبے پر پیشرفت اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کیلئے ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتیوں کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹردکھی انسانیت کی خدمت کا عظیم منصوبہ ہے اور اس منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کےلئے محنت ، عز م اور جذبے سے کام جاری رکھا جائے-








