اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان کے شہر قندہار میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں سینئر سیکورٹی حکام جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان پاکستان افغان حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا اور افغان جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیںکہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات پر امن طور پر ہونگے۔ ترجمان …
پاکستان کی افغانستان کے شہر قندہار میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان کے شہر قندہار میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں سینئر سیکورٹی حکام جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان پاکستان افغان حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا اور افغان جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیںکہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات پر امن طور پر ہونگے۔ ترجمان نے کہا کہ جمہوریت کا استحکام افغانستان میں طویل المدتی امن و استحکام کی ضمانت ہے۔پاکستان دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتا ہے ۔پاکستان نے دہشت گرد حملے میں جا ں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔








