پاکستان کی افغان دارالحکومت کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے جمعرات کی شب کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے جمعرات کی شب کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Leave a Reply