اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکام (آج) جمعہ 2 اگست کو کلبھوشن یادیو سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کی روشنی میں بھارت کو کلبھوشن …
پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکام (آج) جمعہ 2 اگست کو کلبھوشن یادیو سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کی روشنی میں بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم قونصلر رسائی کی پیشکش کے حوالہ سے بھارتی جواب کے منتظر ہیں۔ افغان عمل سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کے مثبت سہولت کاری کردار کو سراہا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 35 A کے خاتمہ سے متعکق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کی سٹیٹس تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کرے گا، یہ اقدام یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے ترجمان نے کہا کہ دورے کیلئے تاحال تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا تاہم مختلف محکمے اس کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کشمیر کے معاملہ پر صدر ٹرمپ کی ثالثی کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا۔









