گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پختون کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہماری قومی ثقافت کے خوبصورت تنوع اور پختون روایات کی عکاسی کرتا ہے
پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں پختون بھائیوں کا کردار قابلِ قدر ہے، گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 23 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پختون کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہماری قومی ثقافت کے خوبصورت تنوع اور پختون روایات کی عکاسی کرتا ہے۔بدھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پختون ثقافت اپنی روایات، مہمان نوازی، اخوت اور بہادری کے حوالے سے منفرد مقام رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں پختون بھائیوں کا کردار قابلِ قدر ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پختون ثقافت پاکستان کے متنوع اور شاندار ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پختون بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ۔







