پاکستان کی ترقی محبت، اتحاد اور انسانیت کے اصولوں سے جڑی ہے، خواجہ محمد آصف

سیالکوٹ۔14دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار پوری دنیا میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ایک معجزہ ہے ،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت کے لیے تاقیامت مشعلِ راہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کینٹ میں منعقد ہ کرسمس تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےمزید کہا کہ حضرت عیسیٰ …

سیالکوٹ۔14دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار پوری دنیا میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ایک معجزہ ہے ،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت کے لیے تاقیامت مشعلِ راہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کینٹ میں منعقد ہ کرسمس تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےمزید کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے صلہ رحمی، بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس دیا اور کسی بھی مذہب کے ماننے والے اس پیغام سے انحراف نہیں کرتے۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری جب بھی انہیں اپنے کسی پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتی ہے تو وہ وہاں ضرور شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری مٹی ہی ہمارا سب سے بڑا رشتہ ہے، جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جوڑتا ہے۔ آج سے چند ماہ قبل ہماری بہادر افواج نے جس جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن اور سنہرا باب ہے۔ یہ وہ عظیم فتح ہے جس پر نہ صرف آج ہم فخر کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلیں بھی قیامت تک اس پر ناز کریں گی۔ہماری بہادر افواج نے ہمیں وہ موقع فراہم کیا جس پر ہم فخر کر سکیں۔

ہماری بہادر فوج نے ہمیں اقوام عالم میں ایک بلند مقام حاصل کرنے کا موقع دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ترقی کا سفر دراصل محبت اور اتحاد کا سفر ہے۔پاکستان کی ترقی محبت، اتحاد اور انسانیت کے اصولوں سے جڑی ہے ، تمام مذاہب اور فرقوں کے لوگ ملک اور مٹی کی بات آنے پر ہمیشہ ایک نظر آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اول و آخر ہمارا پیمانہ انسانیت کا پیمانہ ہونا چاہیے اور یہ پیمانہ ملک، وطن اور مٹی کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں ہمارا ملک مزید ترقی کرے گا، خوشحالی آئے گی جبکہ غربت اور بے روزگاری کے اندھیرے دور ہوں گے۔

 

مزید خبریں