اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متفق ہیں‘مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سیکورٹی کونسل میں 23سے زائدقراردادیں تمام اراکین کی مرضی سے منظور شدہ ہیں۔وہ پیر کو وفاقی اردویونیورسٹی اسلام آباد میں کشمیریوں کے خود ارادیت کے حصول میں طلبہ کے کردار کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے …
پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متفق ہیں‘راجہ محمد ظفر الحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متفق ہیں‘مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سیکورٹی کونسل میں 23سے زائدقراردادیں تمام اراکین کی مرضی سے منظور شدہ ہیں۔وہ پیر کو وفاقی اردویونیورسٹی اسلام آباد میں کشمیریوں کے خود ارادیت کے حصول میں طلبہ کے کردار کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ سیکورٹی کونسل میں 23سے زائدقراردادیں تمام اراکین کی مرضی سے منظور شدہ ہیں ۔ جن پر ہندستان اورپاکستان نے بھی دستخط کیے ہوئے ہیں۔ ڈوگرا راج کی موجودگی میں سردار محمد ابراہم خان مرحوم کی رہائش گاہ پرقیام پاکستان سے قبل ہی الحاق پاکستان کی عوامی سطح پر قرارداد منظور کرلی گئی تھی۔ راجہ محمد ظفرالحق نے طلبہ پر زوردیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادیں بڑا اثاثہ ہیں۔ یہ طلبہ کے ہاتھ میں ایک بنیاد ہے۔ جسے کسی صورت چھوڑنا نہیں چاہیے۔







