لاہور۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے کی زیر سر پرستی اور الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے منگل کو لاہور ایئر پورٹ سے100ٹن امدادی اشیاء پر مشتمل 25 ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازغزہ روانہ کر دی گئی۔ ترجمان کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، ترپال، پانی کے کین شامل ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر2 ہزار 427 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جاچکاہے۔ امدادی سامان کی …
پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے 100ٹن امدادی سامان کی 25 ویں کھیپ روانہ

مزید خبریں
لاہور۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے کی زیر سر پرستی اور الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے منگل کو لاہور ایئر پورٹ سے100ٹن امدادی اشیاء پر مشتمل 25 ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازغزہ روانہ کر دی گئی۔ ترجمان کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، ترپال، پانی کے کین شامل ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر2 ہزار 427 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جاچکاہے۔
امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں حکومتی نمائندے ،این ڈی ایم اے کے اعلی افسران اورالخدمت فا ئونڈیشن سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے نما ئندے بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور یہ امداد ہمارے مشترکہ اقدار، اسلامی اخوت اور اخلاقی ذمہ داری کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ وہ فلسطین میں پائیدار امن، اور خطے میں استحکام کے لیے دعا گو ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے مسلمان ہمارے بھائی ہیں، ان کی امداد کا سلسلہ جا ری رہے گا ۔
رانا مبشر اقبال نے کہا کہ فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے، اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، اقوام متحدہ اسرائیل کی جاری دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے، تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا، اسرائیل غزہ اور فلسطین کے شہری علاقوں میں بمباری کر کے انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے غزہ کو بروقت سامان کی فراہمی پر این ڈی ایم اے اورالخد مت فا ئونڈیشن سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے کر دار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔








