پاکستان کی جنگ بندی لائن پر بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کلسٹر بم گرانے، بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانے کی پروز مذمت

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان نے جنگ بندی لائن پر بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کلسٹر بم گرانے اور بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانے کی پروز مذمت کی ہے۔ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ٹویٹ میں جنگ بندی لائن پر بھارتی جارحیت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام جینوا کنونشن اور …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان نے جنگ بندی لائن پر بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کلسٹر بم گرانے اور بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانے کی پروز مذمت کی ہے۔ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ٹویٹ میں جنگ بندی لائن پر بھارتی جارحیت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام جینوا کنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جنگی جنون میں نہ صرف علاقائی امن کو سبو تاژ کررہا ہے بلکہ جنگ بندی لائن کے قریب انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا بھی مرتکب ہو رہا ہے۔وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر جاری صورتحال کا سخت نوٹس لیں۔