اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)پاکستان نے حامدکرزئی ائیرپورٹ کابل پر دہشت گردی کے حملہ ، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے پیرکویہاں جاری بیان میں حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اورعزیزوقارب کے ساتھ گہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔ بیان …
پاکستان کی حامدکرزئی ائیرپورٹ کابل پر دہشت گردی کے حملہ میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)پاکستان نے حامدکرزئی ائیرپورٹ کابل پر دہشت گردی کے حملہ ، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے پیرکویہاں جاری بیان میں حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اورعزیزوقارب کے ساتھ گہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ غم اورافسوس کی اس گھڑی میں پاکستان افغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتاہے۔ ترجمان نے دہشت گردی کی تمام صورتوں اورمظاہر کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کا عزم ظاہرکیا ہے۔








