اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت امریکی حکام کے ساتھ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ باقاعدہ بنیادوں پراٹھاتا رہا ہے۔ بدھ کویہاں جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلرجنرل وققے وقفے سے ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملتے ہیں، وہ ان کی حالت زار کے بارے میں آّگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کی جانب سے …
پاکستان کی حکومت امریکی حکام کے ساتھ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ باقاعدہ بنیادوں پراٹھاتا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت امریکی حکام کے ساتھ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ باقاعدہ بنیادوں پراٹھاتا رہا ہے۔ بدھ کویہاں جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلرجنرل وققے وقفے سے ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملتے ہیں، وہ ان کی حالت زار کے بارے میں آّگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کی جانب سے پیغامات، اگر کوئی ہوں، پہنچاتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے انسانی اورقانونی حقوق کے احترام سے متعلق معاملہ سفیر ایلس ویلز کے ساتھ 6 نومبر کو وزارت خارجہ میں ہونے والے اجلاس میں بھی اٹھایا گیا، امریکہ نے ہماری درخواست کا جائزہ لینے کاوعدہ کیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی جلداسلام آباد میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن سے ملاقات بھی کریں گے۔








