اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری ساجدمہدی نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی سب سے افضل ہے اوراس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سکیورٹی خطرہ کی صورت اگر24گھنٹے بھی انٹرنیٹ اورموبائل بندکرنا پڑے تووہ ہم کریں گے، پی ٹی اے کی ہدایات پرکمپنیوں نے انٹرنیٹ اورموبائل کنکشن کی فراہمی میں سالانہ تین فیصداضافہ کردیاہے۔ جمعرات کوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سیدطارق حسین کے سوال پرانہوں نے ایوان کوبتایاکہ وزارت …
پاکستان کی سلامتی سب سے افضل ہے اوراس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پی ٹی اے کی ہدایات پرکمپنیوں نے انٹرنیٹ اورموبائل کنکشن کی فراہمی میں سالانہ تین فیصداضافہ کردیاہے،پارلیمانی سیکرٹری ساجدمہدی کاقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری ساجدمہدی نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی سب سے افضل ہے اوراس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سکیورٹی خطرہ کی صورت اگر24گھنٹے بھی انٹرنیٹ اورموبائل بندکرنا پڑے تووہ ہم کریں گے، پی ٹی اے کی ہدایات پرکمپنیوں نے انٹرنیٹ اورموبائل کنکشن کی فراہمی میں سالانہ تین فیصداضافہ کردیاہے۔
جمعرات کوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سیدطارق حسین کے سوال پرانہوں نے ایوان کوبتایاکہ وزارت داخلہ تمام فریقوں کی جانب سے درخواستوں پر انٹرنیٹ کی بندش کیلئے پی ٹی اے سے رابطہ کرتی ہے اورپی ٹی اے آپریٹرز کے ذریعہ اس فیصلے پرعمل درآمدکرتی ہے، انہوں نے بتایا کہ ٹیلی کام آپریٹرز جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، ٹرانسمیشن وائرلیس آپریٹرز، موبائل آپریٹرز، لانگ ڈسٹنس اور بین الاقوامی لانگ ڈسٹنس آپر یٹرز شامل ہیں، نے اپنی لائسنس مہ داریوں کے تحت مشترکہ طور پر ویب مانیٹرنگ سسٹم تعینات کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک کو بند کرنے یا اس کی رفتار کم کرنے کے لیے کوئی نظام تعینات نہیں کیا گیا تاہم ویب مانیٹرنگ سٹم اپنی لائسنس ذمہ داریوں کے تحت گرے ٹریفک کی روک تھام اور قابل اعتراض موادکی روک تھام کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کی وقعہ 37(1) کے تحت غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ نجی کمپنیاں فراہم کررہی ہے اوروہ فزیبلٹی کودیکھتے ہوئے کام کرتی ہے، حکومت نے یوایس ایف کے ذریعہ دوردارز اوردشوارگزارعلاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے کام کررہی ہے۔عالیہ کامران کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کے مکمل قیام کے بعد انٹرنیٹ کامسئلہ نہیں ہوگا،حکومت صوبہ میں یوایس ایف کےذریعہ انٹرنیٹ فراہم کررہی ہے۔شازیہ مری کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ ہماری خدمات پورے پاکستان میں نہیں ہے،وزارت داخلہ کی ہدایات اور درخواست پرموبائل سگنل بندکئے جاتے ہیں،پی ٹی اے کسی ا طلاع یا ہدایت کے بغیرفون یاانٹرنیٹ بندنہیں کرتا،
شہریارآفریدی اورسیدطارق حسین کے ضمنی سوالات پرانہوں نے کہاکہ پی ٹی اے ریگولیٹرکے طورپرکام کررہاہے، پی ٹی اے کی ہدایات پرکمپنیوں نے انٹرنیٹ اورموبائل کنکشن کی فراہمی میں سالانہ تین فیصداضافہ کردیاہے،پاکستان کی سلامتی سب سے افضل ہے اوراس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سکیورٹی خطرہ کی صورت اگر24گھنٹے بھی انٹرنیٹ اورموبائل بندکرنا پڑے تووہ ہم کریں گے۔








