اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام مسلم لیگ نکے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے لیڈر محمد نواز شریف کا ساتھ دینے کے لئے ان کی بھرپور انداز میں حمایت کر رہی ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی معیشت کو بحال کیا اور …
پاکستان کی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے،رانا محمد افضل خان
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام مسلم لیگ نکے ساتھ کھڑی ہے اور اپنے لیڈر محمد نواز شریف کا ساتھ دینے کے لئے ان کی بھرپور انداز میں حمایت کر رہی ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی معیشت کو بحال کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا۔رانا افضل نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف احتساب عمل کا سامنا کررہے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے خلاف مقدمات میں تحقیقات کے لئے خود کو کبھی پیش نہیں کیا ۔









