اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو دوٹوک الفاظ میں للکارتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے محافظ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ گزشتہ سال پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستانی افواج نے دشمن کو تنبیہ کی ،پاکستانی افواج کے بارہا متنبہ کرنے کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا بھارت اشتعال انگیزی سے …
پاکستان کی مسلح افواج کی دشمن کو دوٹوک للکار، ملکی سرحدوں کے محافظ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو دوٹوک الفاظ میں للکارتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے محافظ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
گزشتہ سال پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستانی افواج نے دشمن کو تنبیہ کی ،پاکستانی افواج کے بارہا متنبہ کرنے کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا ۔9 مئی 2025 کو پاک فوج کے ترجمان نے دشمن کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بھارت نے مفروضوں کی بنیاد پر بلا اشتعال حملے سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اپنے وقت، جگہ اور اپنی مرضی کے مطابق بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا،پاکستان ہرقیمت پر اپنی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائےگا اور بنارہا ہے ۔
اسی طرح پاک فضائیہ نے بھی ملکی خودمختاری اور فضائی حدود کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ عالمی ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کی مسلح افواج نے پوری قوم کےغیر متزلزل عزم اور قومی موقف کی موثر انداز میں ترجمانی کی،بھارتی حملے سے لے کر معرکہ حق کی کامیابی تک پاکستان نے اقوام عالم کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھ کر دشمن کی بلا جواز جارحیت کو بے نقاب کیا۔








