پاکستان کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں مزید تین کشمیری محنت کشوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں مزید تین کشمیری محنت کشوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کیلئے بین الاقوامی سکروٹنی کے تحت بھارتی قابض فورسز کی جانب سے ماورائے عدالتی قتل کی آذادانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں مزید تین کشمیری محنت کشوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کیلئے بین الاقوامی سکروٹنی کے تحت بھارتی قابض فورسز کی جانب سے ماورائے عدالتی قتل کی آذادانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سال 2020کے دوران بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ”جعلی مقابلوں“ اور نام نہاد”سرچ آپریشنز“ کے دوران ریاستی دہشت گردی کے تحت 300سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ اسی مدت کے دوران 750زخمی ہوئے اور 2770 کو گرفتار کر لیا گیا اور کشمیری برادریوں کو اجتماعی سز دینے کی غرض سے 922سے زائد گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں شوپیاں میں بھارتی فوج کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کے متاثرین کی لاشوں کیساتھ ہتھیار رکھ کر انہیں مسلح جنگجو قرار دینا انتہائی پریشان کن اور انسانیت کی توہین ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کی اجنب سے کی گئیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات اقوام متحدہ کے انکوائری کمشن سے کرائی جائیں کوینکہ عالمی نگتانی کے بغیر کی جانیوالی تحقیقات انڈاف کے معیار پر پورا نہیں اتر سکتی۔

مزید خبریں