اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی …
پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ کی پرزور مذمت پاکستان ہائی کمیشن واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے کےلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ہائی کمیشن میں منسٹر پولیٹیکل (سیل 6421779495) ہمارا فوکل پوائنٹ ہے۔








