اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے چیک کمپنیوں کو توانائی،انفارمیشن وکیمونیکشن ٹیکنالوجی اور زرعی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور کہا ہے پاکستان جمہوریہ چیک کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے بالخصوص تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان۔چیک رپبلک دو طرفہ سیاسی مشاورت کا آٹھواں اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں …
پاکستان کی چیک کمپنیوں کو توانائی،انفارمیشن وکیمونیکشن ٹیکنالوجی اور زرعی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے چیک کمپنیوں کو توانائی،انفارمیشن وکیمونیکشن ٹیکنالوجی اور زرعی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور کہا ہے پاکستان جمہوریہ چیک کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے بالخصوص تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان۔چیک رپبلک دو طرفہ سیاسی مشاورت کا آٹھواں اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل سیکرٹری(یورپ)ظہیر اے جنجوعہ نے اجلاس میں پاکستانی وفد جبکہ چیک وفد کی قیادت نائب وزیر برائے خارجہ امور ایوان جان کیرک جونیئر نے کی۔دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا اور تجارت،سرمایہ کاری،دفاع،تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے مواقعوں اور امکانات کی نشاندہی کی۔ایڈیشنل سیکرٹری ظہیر اے جنجوعہ نے چیک وفد کو پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت اورمعاشی ترقی کے مسققبل کے امکانات کے حوالے سے بریف کیا۔انہوں نے چیک کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی،زرعی،سیکٹرز،انفارمیشن ٹیکنالوجی،واٹر منیجمنٹ اور ایس ایم ایز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے دو طرفہ تعلقات میں مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام شعبوں بالخصوص تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔چیک وفد نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا اور سراہا۔چیک وفد کو جنوبی ایشیاءکی موجودہ صورتحال بالخصوص افغانستان،پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔








